ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اترکنڑا ضلع میں ہائی کورٹ حکم نامے کے تحت روایتی ریت کان کنی کا فیصلہ کب لیاجائےگا؟

اترکنڑا ضلع میں ہائی کورٹ حکم نامے کے تحت روایتی ریت کان کنی کا فیصلہ کب لیاجائےگا؟

Wed, 16 Nov 2022 19:41:54    S.O. News Service

کاروار :16؍ نومبر(ایس اؤ نیوز) کوسٹل ریگولیشن زون (سی آر زیڈ)علاقےمیں روایتی ریت کان کنی کے متعلق ریاستی ہائی کورٹ کے حکم نامہ کو نافذ کرنے دکشن کنڑا ضلع ریت نگراں کار کمیٹی نے اپنی میٹنگ میں فیصلہ کیا ہے۔ جس کے نتیجےمیں پچھلے 6ماہ سے بند ریت کان کنی دوبارہ شروع ہونےکے امکانات ہیں ۔ہائی کورٹ کے حکم  کا اطلاق اترکنڑاضلع پر بھی ہوتاہے، اس سلسلےمیں ضلع ریت کان کنی نگراں کارکمیٹی کو سنجیدگی سے غورکرنے کی ضرورت ہے۔

ریاستی عدالت ِ عالیہ کے حکم نامے کی وجہ سے سی آر زیڈ میں ریت کان کنی دوبارہ شروع ہونےکے امکانات ہیں۔ سی آر زیڈ میں ریت کان کنی کی اجازت نہیں ہونے کے متعلق راشٹریہ ہسیرو نیائے منڈلی چینائی کو 57 روایتی ٹھیکداروں نے اجازت کےلئے درخواست دی تھی ۔ اب اس سلسلے میں ریاستی ہائی کورٹ کی طرف سے صادر ہوئے فیصلہ کو لے کر دکشن کنڑا ضلع ڈی سی کی صدارت میں روایتی کان کنی نگراں کار کمیٹی میں فیصلے پر  غور کرتےہوئے نافذ کرنے کا فیصلہ لیا گیاہے۔

ساحلی کرناٹکا میں سی آر زیڈ حدود میں روایتی کان کنی کو ممنوع قرار دیتےہوئے چنئی کی ہسیرومنڈلی نے حکم جاری کیاتو دکشن کنڑا ضلع انتظامیہ نے روایتی کان کنی پر پابندی عائد کی تھی ۔ لیکن ہائی کورٹ نے مشین کا استعمال کئے بغیر ریت کان کنی کو منظوری دی ہے۔ اس حکم کا اطلاق ساحلی کرناٹکا پر واقع سبھی اضلاع پر ہوگا۔ اسی لئے اترکنڑا ضلع ریت کان کنی نگراں کارکمیٹی  کوچاہئے کہ وہ حکومت سے بات چیت کرتےہوئے ضلع میں بھی ریت کان کنی کی سہولت حاصل کرے۔

سی آر زیڈ حدود میں ریت کان کنی پر پابندی عائد کرتےہوئےضلع انتظامیہ نے حکم  جاری کیاتھا۔ ہائی کورٹ میں حکم نامے کے خلاف عرضی داخل کی گئی تھی ۔ ہائی کورٹ نے معاملے پر شنوائی کرتےہوئے سی آر زیڈ حدود میں مشین کا استعمال کئےبغیر ریت کان کنی کو جاری کرنے کا 3 اور 10 ستمبر کو حکم صادر کیاتھا۔ اب روایتی ریت کان کنی کو ہائی کورٹ کی طرف سے دی گئی اجازت سے استفادہ کرنےکی بات کہی جارہی ہے۔


Share: